پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی زیر سرپرستی فری میڈیکل کیمپ برائے ٹی بی امراض

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی زیر سرپرستی  فری میڈیکل کیمپ برائے ٹی بی امراض

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی زیر سرپرستی صفیہ ویلفیئر کے زیر اہتمام اور ایسوسی ایشن فار سوشل (اے ایس ڈی) کے تعاون سے جامع مسجد اقصی گلشن جمال میں فری میڈیکل کیمپ برائے ٹی بی امراض کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس ماہر ڈاکٹر حافظ محمد عیص نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سو زائد مریضوں کے ٹیسٹ اور چیک اپ کیا اور ان کو فری ادوایات فراہم کی،اس موقع پر ڈاکٹر حافظ محمد عیص کا کہنا تھا کہ کسی بھی مریض میں ٹی بی کی تشخیص ہونے پر مریض کا 6 ماہ تک علاج فری کیا جائے گا، پاکستان مرکزی مسلم لیگ رہنما ء رائے منیر احمد کھرل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-77 اور پروفیسر حافظ مسعود کمال الدین امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-85 کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت خدمت خلق کے ہر اس کام میں اپنا تعاون اور ممکن اقدام اٹھائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں