پولیس کی بہتر کارکردگی کیلئے احتساب کا عمل ضروری:آر پی او

 پولیس کی بہتر کارکردگی کیلئے احتساب کا عمل ضروری:آر پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )آر پی او شارق کمال صدیقی نے کہا ہے کہ پولیس کی کارکردگی بہتر رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ احتساب کا عمل یقینی بنایا جائے ۔سزا اور جزا ء کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اردل روم کے انعقاد کے دوران کیا۔انہوں نے 130 اپیلوں کی سماعت کی اورانکوئری رپورٹ کی روشنی میں 2پولیس ملازمین کو نوکری سے برخاست اور 87 اپیلوں کو میرٹ پر مسترددیاجبکہ21اپیلزکی سزا میں کمی اور20 اپیلز پر سزا معاف کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ زیرِالتواء1328کے قریب اپیلوں کی سماعت کر کے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں