سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھ کر میدان عمل میں آئے ہیں،رانا ذیشان حیدر

سیاست کو عبادت اور خدمت  سمجھ کر میدان عمل میں  آئے ہیں،رانا ذیشان حیدر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیئرمین پاکستان مسلم پارٹی امیدوار حلقہ پی پی 79صاحبزادہ مولانا رانا ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ ہم سیاست کو عبادت اور ۔۔

خدمت سمجھ کر میدان عمل میں آئے ہیں،ہمارا کسی سیاسی خاندان یا سیاسی پارٹی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں،لیکن حلقہ کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے والے اور اپنی جیبیں گرم کرنے والے سیاستدان ناقابل معاف ہیں،حلقہ کو پسماندہ رکھنے والے سابقہ نااہل عوامی نمائندوں نے نوکریاں بیچنے اپنوں کو نوازنے مخالفین پر جھوٹی FIR درج کروانے اور جیب گرم کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔،سیاستدانوں کے کام سیاسی مقاصد کے لیے قل خوانیاں فاتحہ پر جاکر فوٹو سیشن کرنا اور پارٹیاں بدلنے کے علاوہ کچھ نہیں،روایتی سیاست کو دفن کرکے منتخب ہوکر علاقہ کی تعمیر و ترقی میں کوئی اٹھا نہیں رکھوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں