بستی شاہ گل محمد والی میں صاف پانی کی فراہمی کی امید یقین میں بدل گئی

بستی شاہ گل محمد والی میں صاف پانی  کی فراہمی کی امید یقین میں بدل گئی

دائودخیل (نما ئندہ دنیا )بستی شاہ گل محمد والی میں سہارہ ویلفیر کی کوششوں سے آج صاف پانی کی فراہمی کی امید یقین میں بدل گئی۔۔

، انجمن سماجی بہبود پکی شاہ مردان ضلع میانوالی کے تعاون سے الٹرا واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا جسکا باقاعدہ افتتاح علامہ سید افتخار حسین نقوی (چیرمین انجمنِ سماجی بہبود )کے فرزند مولانا سید اننتصار مہدی نے کیا، افتتاحی تقریب سہارہ ویلفیئر ٹرسٹ کی زیر نگرانی بعد از نماز جمعہ منعقد ہو ئی جس میں علاقہ کے معززین نے مہمان خصوصی کو ہار پہنائے اور شکریہ ادا کیا، اختتام پرمہمان شخصیت سید انتصار مہدی اور مولانا موسی رضا کا صحافی و سماجی شخصیت سمیت اہل علاقہ نے شکریہ ادا کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں