ایڈز کے عالمی دن پر ڈی ایچ ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی

 ایڈز کے عالمی دن پر ڈی ایچ ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام ایڈز کے عالمی دن کے حوالہ سے ڈی ایچ ڈی سی آفس سے ۔

کمپنی باغ تک آگاہی ریلی نکالی گئی اور شہریوں میں ایڈز سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر لکھے پمفلٹ تقسیم کیے گئے ،ایڈز پروگرام پر کام کرنے والی سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر فاروق ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر محمدمشتاق بشیر،پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر ڈاکٹر محمد اسلم اسد، ڈاکٹر طارق سلیم ،مولانا ریاست علی فیروز ی دیگر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دن بدن ایڈز کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، دنیا کی بات کی جائے تو اس وقت دنیا میں 3 کروڑ 20 لاکھ، مریض پاکستان میں 53 ہزار اور سرگودھا میں 3 ہزار کے قریب ایڈز کے مرض میں مبتلاء افراد اپنا علاج کروا رہے ہیں،اس بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اپنی بیماری کو چھپاتے ہیں، بروقت علاج شروع نہیں کرتے جس کی وجہ سے ایڈز پھیلتا ہے اور جب تک ہم اس کے پھیلاؤ کو کنٹرول نہیں کریں گے اس بیماری پر قابو نہیں پا سکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں