این اے 82،پی پی 71کیلئے امیدواروں کے آج انٹرویو

 این اے 82،پی پی 71کیلئے امیدواروں کے آج انٹرویو

بھیرہ(نامہ نگار)8فروری کو ہونے والے قومی انتخابات میں حصہ لینے والے حلقہ این اے 82اور پی پی 71سے مسلم لیگ ن کے۔۔

 امیدواروں کا انٹرویو ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں آج صبح 10بجے شروع ہوگا، امیدوارو ں کا انٹرویو پارلیمانی بورڈ کرے گا ،حلقہ این اے 82 کیلئے مسلم لیگ ن کے واحد امیدوار سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ جبکہ حلقہ پی پی 71کیلئے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک صہیب احمد بھرتھ اور مسلم لیگ ن پی پی 71 کے صدر چوہدری نصر اﷲ کہوٹ نے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست دے رکھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں