سرکاری جنگلات اور نہر کنارے درختوں کی کٹائی جاری

سرکاری جنگلات اور نہر کنارے درختوں کی کٹائی جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )محکمہ جنگلات اور انہار کی ساز باز سے سرگودھا کے مختلف دیہی علاقوں میں سرکاری جنگلات اور نہر کنارے لگے۔۔

درختوں کی وسیع پیمانے پر کٹائی اور چوری کا سلسلہ جاری ہے ، اس امر کا انکشاف گزشتہ روز انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے ڈویژنل و ضلعی حکام کو ارسال کر دہ اپنی رپورٹ میں کیا گیا ، جسکے مطابق 126جنوبی، 120جنوبی ،130جنوبی، 132جنوبی ،133جنوبی ، 135 جنوبی ، 139جنوبی ،شاہین آباد، شاہ پور ،بھلوال سمیت مختلف جگہوں پر سرکاری جنگلات اور نہر وں کے کنارے لگے درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور وسیع پیمانے پر چوری ہو رہی ہے ، اب تک سینکڑوں درخت چوری ہو چکے ہیں، جبکہ اس حوالے سے حکام بالا کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، فیلڈ عملہ جس میں اکثر اہلکار کئی کئی سالوں سے ایک ہی علاقے میں تعینات ہیں جو اطلاعات یا رپورٹ افسران کو بھجواتے ہیں اسی پر اکتفا کر لیا جاتا ہے ، اہلکار مقامی افراد کو سرکاری لکڑی سرعام فروخت کر رہے ہیں، درختوں کی کٹائی سے نہ صرف نہروں کے پشتے مزید کمزور ہو رہے ہیں بلکہ سرکاری جنگلات کا رقبہ تیزی سے کم ہو رہا ہے ،اگر کسی جگہ پر کوئی متنازعہ صورتحال اختیار کر جائے تو ایف آئی آر کروا کر سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھر دیا جاتا ہے ، جن کی صورتحال یہ ہے کہ حالیہ درج ہونے والے درجنوں مقدمات نہ منطقی انجام کو پہنچے ۔اور نہ ہی متعلقہ محکمہ اس کی پیروی کرتا ہے رپورٹ میں حکام کو صورتحال کے فوری تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کی سفارش کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں