سجاداحمد کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا جائز ہ اجلاس

سجاداحمد کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا جائز ہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا جائز ہ اجلاس ڈی ایچ ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلا س میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر پی ایچ ایم سی محمد فاروق، ایم این سی ایچ ڈاکٹر اکرام اللہ خان، انچارج ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر عزیر الرحمن ملک اور نمائندڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عتیق نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ چار روز سے جاری پو لیو مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ پو لیو مہم کے دوران 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ مزید ایک کیچ اپ ڈے کے دوران این اے بچوں کو کور کر لیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ اس وقت تک کوئی ریفزل کیس نہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں