ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری

ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی زیر نگرانی دسمبر کے پہلے ورکنگ ڈے ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔ انہوں نے درخواستوں کے حل کیلئے متعلقہ ریونیو افسران کو ضروری احکامات جاری کیے ۔ ریونیو عوامی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محسن صلاح الدین اور اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڈ سمیت محکمہ مال کے تمام افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوران شہریوں کے درستگی ریکارڈ، فرد کے اجرا ،انتقالات کے اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ متعلقہ مسائل وشکایات کا جلد ازجلد حل اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں