اقتصادی مسائل کرپٹ عناصر ہیں ‘ڈاکٹر نجف

اقتصادی مسائل کرپٹ عناصر ہیں ‘ڈاکٹر نجف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ترقی یافتہ پاکستان کا خواب ضرور پورا ہوگا‘ معاشی‘ اقتصادی مسائل کی وجہ کرپٹ عناصر ہیں لیگی حکومت مالی مشکلات سے دو چار تھی جس کی وجہ سے کچھ مشکل فیصلے کرنے پڑ ے۔۔

امیدوار حلقہ پی پی 77ڈاکٹر نجف علی بھٹی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔اور انشاء اﷲ جلد ان مسائل پر قابو پا لیا جائیگا جو لوگ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں یہ انہی کا کرا دھرا ہے کہ آج حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں