مشکوک ڈی اے پی کھاد کی موجود گی کی اطلاع پر چھاپہ‘14 بیگ بر آ مد

مشکوک ڈی اے پی کھاد کی موجود گی  کی اطلاع پر چھاپہ‘14 بیگ بر آ مد

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی طارق محمود خان نے موسی خیل میں مشکوک ڈی اے پی کھاد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 14بیگ ڈی اے پی برآمد کر لئے ۔

 کھاد کے 11 بیگ لوڈر پر اور 3گھر میں موجود تھے ۔ اے ڈی زراعت توسیع نے برآمد شدہ کھاد کے نمونہ جات لیکر لیبارٹری میں تجزیہ کیلئے بھجوا دیئے ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ لیبارٹری سے نتائج موصول ہونے پر مزید کارر وائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انھوں نے گھر میں موجود کھاد کو سیل اور لوڈر پر موجود کھاد کو تھانہ موسی خیل میں جمع کروا دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں