فلسطینی مسلمانوں کی المناک شہادتوں پر پورا عالم اسلام افسردہ :ڈاکٹر ضیا اﷲ

فلسطینی مسلمانوں کی  المناک شہادتوں پر پورا عالم  اسلام افسردہ :ڈاکٹر ضیا اﷲ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر ضیا اﷲ نے کہا ہے کہ اسرائیل درندوں کی جارحیت سے فلسطینی مسلمانوں کی المناک شہادتوں پر پورا عالم اسلام افسردہ ہے ۔۔

لیکن پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے کوئی رد عمل نہ دے کر مظلوم مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی غزہ کی صورتحال پرمجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ظلم کے وقت جو غیرجانبدار ہونے کے دعویدار ہوتے ہیں وہ باطل کے ساتھ ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں