صاف ‘شفاف انتخابات ملک و قوم کی ضرورت: رضوان مختار

 صاف ‘شفاف انتخابات ملک و قوم کی ضرورت: رضوان مختار

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری رضوان مختار رندھا وا نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو بلا امتیاز لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرنا الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگران حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔۔

 اس لئے وہ آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کریں ، صاف اور شفاف انتخابات ملک و قوم کی ضرورت ہیں ، انتخابی عمل کو مشکوک بنانے والوں کا محاسبہ کیا جائے ۔ اپنی رہائش گاہ چک 47ایم بی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی عمل کے دوران کسی بھی سطح پر حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب داری کو کوئی جھلک نظر آئی توانتخابی نتائج مشکوک ہو جائیں اور موجودہ حالات کے تناظر میں ہمار املک مشکوک انتخابی نتائج کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں