کھاد ریکارڈ کی مانیٹرنگ کیلئے زراعت اور ریونیو عملہ تعینات

کھاد ریکارڈ کی مانیٹرنگ کیلئے زراعت اور ریونیو عملہ تعینات

میانوالی (نامہ نگار)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت توسیع نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کھادڈیلرز کی دوکانوں پر کھاد کے ریکارڈ کی باضابطہ مانیٹرنگ کیلئے ۔

محکمہ زراعت توسیع اور ریونیو عملہ تعینات کر دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد نواز ملک نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کسانوں کو کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کیلئے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر اور اے ڈی زراعت کی نگرانی میں تمام کھاد ڈیلروں کی دکانوں پر محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ڈیلرز حضرات کھاد کی فروخت اور سٹاک کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر تعینات کر دہ عملہ کو فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یوریا کی دیگر کھادوں کیساتھ مشروط فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں