پیپلز پارٹی اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں :ذیشان اسلم

پیپلز پارٹی اور جمہوریت  لازم و ملزوم ہیں :ذیشان اسلم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع خوشاب کے صدر اور علاقہ دامن مہاڑکے ہر دلعزیز نوجوان ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں یہ وہ واحد جماعت ہے ۔۔۔

جس کے قائدین دور ابتلا میں بھی راہ فرار اختیار کرنے کی بجائے ملک و قوم کی خیر خواہی کیلئے ہی کام کیا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ وطن عزیز میں ایٹمی پروگرام پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا ، خود کو ایٹمی پاکستان کا خالق کہلانے والے لیگی قائدین صرف اور صرف اپنے خلاف بننے والے مقدمات ختم کرانے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں