کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف کا العریبیہ شوگرملز شاہ پور کا دورہ

کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف کا  العریبیہ شوگرملز شاہ پور کا دورہ

شاہ پور (نمائندہ دنیا )کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف نے العریبیہ شوگرملز شاہ پور کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ملز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔کرشنگ کیلئے گنا لیکر آئے ہوئے کسانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔

اور گنا تولنے والے کنڈے پر وزن رکھوا کر چیک کیا ، انہوں نے ملز انتظامیہ کو ہدائت کی کہ وہ کسانوں کی سہولیات کا خیال رکھیں ۔ انہیں بروقت ادائیگی کریں اور کٹوتی کم سے کم کی جائے ۔ اس موقع پر ملز کے جنرل کین منیجر اویس الٰہی گل نے انہیں بتایا کہ ملز ہمیشہ کسانوں کو بروقت ادائیگی کرتی رہی ہے اور پنجاب کی واحد شوگرملز ہے جس کی ادائیگیوں میں کبھی تاخیر نہیں ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں