تحصیل شاہ پور میں ریونیو مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری

تحصیل شاہ پور میں ریونیو مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری

شاہ پور(نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل شاہ پور میں عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کیلئے عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور میڈیم انعم بابر نے تحصیل آفس میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے اس موقع پر، تحصیلدار چودھری شاہد محمود پنجوتھ مظہر حسین میکن نائب تحصیلدار مہر جلیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ غلام اللہ بورڑانہ، رانا عبدالخالق ریڈر سکندر عباس سجادحسین،رانامشتاق،قانونگو، رجسٹری محرر حاجی محمد اصغر پٹواری عملہ لینڈ ریکارڈ بھی موجود تھے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شاہ پور انعم بابر نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد سائلین کی شکایات کا ایک چھت تلے ازالہ کرنا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں