کندیاں:سوئی گیس کنکشن کا حصول علاقہ مکینوں کیلئے خواب

کندیاں:سوئی گیس کنکشن کا حصول علاقہ مکینوں کیلئے خواب

کندیاں(نمائندہ دنیا)سوئی گیس کنکشن کا حصول علاقہ مکینوں کیلئے درد سر بن گیا چار سال قبل درخواستیں جمع کرانے والوں کو تاحال ڈیمانڈ نوٹس جاری نہ ہو سکے اہل علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

کندیاں شہر کی بڑی آبادی تاحال گیس کنکشن کے حصول کے لئے مارے مارے پھر رہی ہے جہاں علاقہ مکینوں کے مطابق ان کے لئے گیس کنکشن کا حصول درد سر بن چکا ہے سوئی گیس آفس کے چکر لگا تے لگاتے چار سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن تاحال ان کے گیس کنکشن کا دور دور تک نام ونشان نظر نہیں آتاہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چارسال کا لمبا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال ان کو ڈیمانڈ نوٹس بھی جاری نہیں ہوسکے جب کہ ڈیمانڈ نوٹس کی رقم جمع کروانے گیس صارفین بھی تاحال گیس کنکشن کے منتظر ہیں جس پر علاقہ مکینوں نے سوئی ناردرن گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں شہر کی عوام کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے اور میرٹ کی بنیادپر سوئی گیس کنکشن کے حصول کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں