ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ جاری

ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ڈویژن کی سطح پر ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت کا سلسلہ جاری ہے ۔کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی۔۔۔

 ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا اور پی ایم اے اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر انتظام گزشتہ روز ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی تربیت کا پانچواں سیشن ہوا۔ تربیت میں ڈاکٹر محمد اسلم اسد سی ای او ڈی ایچ اے سرگودھا، ڈاکٹر سکندر حیات واڑئچ ڈویژنل پرسن سرگودھا ڈویژن ، ڈاکٹر عائشہ واجد ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی’ فیصل رشید انفیکشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرگودھا ’ سٹاف نرس روبینہ عبدالرزاق شامل تھے ۔ اس موقع پر اچھی کارکردگی کے حامل افراد میں اسنا د تقسیم کی گئیں ۔ یاد رہے مختلف نجی ہسپتالوں’ کلینکس اور لیبارٹریز کے ڈاکٹرز ، نرسز، او ٹی ایز اور درجہ چہارم کے ملازمین سمیت تقریباً50 ہیلتھ کئیر ورکرز کو تربیت دی گئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں