گورنر پنجاب سے تحصیل بار بھیرہ کے صدر کی ملاقات

گورنر پنجاب سے تحصیل بار بھیرہ کے صدر کی ملاقات

بھیرہ(نامہ نگار)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز تحصیل بار بھیرہ کے صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے ملاقات کی اور انہیں عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کے لیے ایڈیشنل سیشن جج نہ ہونے سے پیدا ہونے والی مشکلات اور بار کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے بھیرہ میں ایڈیشنل سیشن جج کا تقرر ضروری قرار دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بھیرہ میں جلد از جلد ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی کے لئے احکامات جاری کیے گورنر پنجاب نے صدر تحصیل بار بھیرہ سے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہے جس کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور بھیرہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر بھی جلد از جلد شروع کی جا رہی ہے ملاقات میں سابق رکن قومی اسمبلی چودھری حامد حمید ڈسٹرکٹ بار کے صدر جنرل سیکرٹری اور بھیرہ بار کے سابق صدر محمد اکرام اﷲ خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں