میانوالی:پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتما م سیمینار

میانوالی:پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتما م سیمینار

میانوالی (نامہ نگار)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیر اہتما م ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ڈی ایچ ڈی سی ہا ل میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی تھے ۔

اس موقع پر معرؤف میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر کلیم اللہ خان نیازی، انچارج ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر عزیز الرحمن ملک، انچارج بلڈ بنک ڈاکٹر سجاد حسین، سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اختر پرویز کے علا وہ محکمہ صحت کا پیرا میڈیکل سٹاف مو جودتھا۔سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کا شف علی نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت ایچ آئی وی کے علا ج کیلئے قائم سنٹر ز پر مفت ٹیسٹ، مشاورت اور علا ج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں ڈسپوزیبل سرنج اور آلات کا استعمال کیا جائے اور ایڈز کی احتیاطی تدابیر پر خود بھی عمل پیرا ہوں اور مریضوں کو بھی زیا دہ سے زیا دہ آگہی فراہم کی جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ ایڈز قابل علا ج مر ض ہے باقاعدگی سے ادویات کے استعمال سے ایچ آئی وی کو نہ صرف پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے بلکہ معمو ل کے مطابق زندگی بھی گزاری جاسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں