سیاسی گھرانوں کے درمیان رابطوں ‘جوڑ توڑ میں تیزی آ گئی

 سیاسی گھرانوں کے درمیان رابطوں ‘جوڑ توڑ میں تیزی آ گئی

بھیرہ(نامہ نگار)8 فروری 2024 کو ہونیوا لے قومی انتخابات میں حلقہ این اے 82 اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں پی پی 71 سے 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی گھرانوں کے درمیان رابطوں اور جوڑ توڑ میں تیزی آگئی ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق تحصیل بھیرہ اور تحصیل بھلوال کے سیاسی گھرانوں نون،پراچہ اور پیر کے عمائدین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے با اثر قوتیں متحرک ہیں، ذرائع کے مطابق نون،پراچہ اور پیر سیاسی گروپوں کی فیصلہ ساز شخصیات نے آئندہ قومی انتخابات میں ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ امیدواروں کے چناؤ کیلئے دی گئی تجاویز سے اصولی طور پر اتفاق بھی کیا ہے اور اس کیلئے جلد ہی نون،پراچہ اور پیر گروپوں کی فیصلہ ساز شخصیات کے درمیان’’بیٹھک ‘‘کی بھی اطلاع ہے جس میں حلقہ کی قومی اور صوبائی نشستوں کے لئے متفقہ امیدواروں کی نامزدگی کو حتمی شکل دینے کا بھی امکان ہے ، نون،پراچہ اور پیر گروپوں کے اتحاد کی خبروں سے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے کیونکہ یہ تینوں سیاسی گروپ اس حلقہ میں اپنا ذاتی ووٹ بینک رکھتے ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے گزشتہ روز حلقہ این اے 82 اور پی پی 71 سے 2018کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور ملک صہیب احمد بھرتھ کو ٹکٹ جاری کرنے کی توثیق کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں