نوسرباز عو رتیں گھریلو خواتین کو چونا لگاکر رفوچکر ہو گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نوسربازی کی تین مختلف وارداتوں کے دوران پوش علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے امتیاز اشرف کے گھر میں داخل ہو کر۔۔۔
دو نامعلوم خواتین نے نوسربازی کے ذریعے خواتین کا دھیان بٹا کر نقدی و زیورات ہتھیا لئے اور رفوچکر ہو گئیں، مجاہد کالونی کے رہائشی محمد صدیق سے یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم نوسر بازوں نے اپنے چنگل میں پھنسا کر پانچ لاکھ روپے ،اسی طرح صاحبہ بلوچاں کے محمد نعمان سے بھی ایک نوسرباز نے 50ہزار روپے ہتھیا لئے ،متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔