ڈکیتی کی 4وارداتیں،کریانہ سٹور پر چوری ،مقدمات درج

ڈکیتی کی 4وارداتیں،کریانہ سٹور پر چوری ،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران گھلا پور کے قریب دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر طارق جاوید سے موٹرسائیکل و نقدی چھین کر لے گئے۔۔۔

 97شمالی کے قریب ذیشان مشتاق، 190شمالی کے قریب عرفان محمود، نوری گیٹ کے قریب محمد طلحہ سے بھی نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائلز چھین لئے جبکہ جہانوالہ بھیرہ کے ربنواز کے کریانہ سٹورکا صفایا کرتے ہوئے بھاری مالیت کی اشیائے خوردونوش اڑا لی گئیں، اطلاعات ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں