زرعی اجناس ،اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں رد وبدل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی اجناس، اشیائے خوردونوش، دودھ و گوشت کی قیمتوں میں ردوبدل کے اختیار کا از سر نو تعین کرتے ہوئے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے گئے۔
سیکرٹری پرائس انڈسٹریز، کامرس، انویسٹیمنٹ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چینی اور گڑ کی قیمتوں کے تعین کا اختیار کین کمشنر پنجاب کو ہو گا، اسی طرح گندم ، آٹا،میدہ اور چاو ل کی قیمت ڈائریکٹر فوڈ پنجاب ،دودھ، دہی،گوشت،چکن، انڈے ، پولٹری فیڈکی قیمت سیکرٹر ی لائیو سٹاک،مچھلی کی قیمت ڈی جی فشریز اینڈ وائلڈ لائف پنجاب ،دالوں،بیج اور زرعی ادویات کی قیمتیں سیکرٹر ی ایگریکلچر پنجاب ،فروٹ،مصالہ جات، مکئی، آئل ،کھجور کی قیمتیں سپیشل سیکرٹری ایگریکلچر مارکیٹنگ پنجاب ،کھاد، پھٹی،کاٹن کی قیمتیں ڈپٹی ڈائریکٹرایگریکلچر ایکسٹینشن پنجاب طے کرنے کے ساتھ ساتھ چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا پابند ہو گا، اس ضمن میں تمام ضلعی سربراہان اور متعلقہ شعبوں کو آ گاہ کرتے ہوئے نئی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔