جامعہ محمدیہ سیفیہ میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

 جامعہ محمدیہ سیفیہ میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

کندیاں(نمائندہ دنیا)جامعہ محمدیہ سیفیہ میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر اور انکی ٹیم نے بتایا کہ ان تین دنوں میں کندیاں اور گردونواح سے آئے 1115 مریضوں کو چیک کیا گیا۔۔۔

جن میں سے تقریباً 125 مریضوں کے سفید موتیے کے مفت آپریشن کیے گئے جبکہ باقی مریضوں کو مفت ادویات رہائش اور لینز فراہم کئے گئے، انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں فری آئی کیمپ لگاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں