معذور افراد کے عالمی دن پر مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب

معذور افراد کے عالمی دن پر مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر گیولائف فاؤنڈیشن، ڈس ایبل کمیونٹی ویلفیئر اور پولیس تحفظ سنٹر کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 جس کے مہمان خصوصی ڈی پی او سرگودھا فیصل کامران تھے جبکہ جماعت اسلامی کے امیر عامر محمود چیمہ ،ریاست علی فیروزی، میڈم ارم ،ترجمان ریجنل پولیس آفس سب انسپکٹر عابد حسین، مہر عمردراز جھاوری و دیگر فلاحی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب میں بچوں نے ٹیبلو ،خاکے اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جنہیں شرکاء نے سراہا اور خوب داد دی، اس موقع مقررین کا کہنا تھا کہ معذور افراد ہماری توجہ کے مستحق او ران کی خدمت کرنا اپنی آخرت سنوارنا ہے ۔ وہ والدین جن کو اﷲ تعالیٰ نے اس آزمائش میں ڈالا وہ آخرت میں تو قرب الہیٰ کے مستحق ٹھہرے ہیں دنیا میں بھی ان کو بلند مقام حاصل ہے ان سپیشل بچوں کے اساتذہ کو معاشرے میں اہم مقام دینا ہو گا ۔ ایسے اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جہاں معذور افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تعلیم یافتہ او رہنر مند بنایا جارہاہے ، سپیشل بچے صلاحیتوں کے حوالے سے کسی قیمت پر عام بچوں سے کم نہیں، ہمیں انہیں نارمل زندگی گزارنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے ۔ خصوصی بچے معاشرے کے باغ کے خوبصورت پھول کی ماند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں