فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی، طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ

فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی، طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے طوفان الاقصیٰ چلڈرن مارچ نکالا گیا۔

مارچ میں ہزاروں بچوں نے شرکت کی اور غزہ پر اسرائیلی بمباری اور فلسطین کے مظلوم بچوں سے اظہار یکجہتی اور اقوام متحدہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ مارچ میں شریک بچوں نے، اسرائیل دہشت گرد ملک ہے، جیسے لکھے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے  مارچ عید گاہ سے شروع ہوکر شہر کے مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوا سٹی سٹاپ پر اختتام پذیر ہوا،جس کی قیادت امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا نور محمد ہزاروی ،مفتی شاہد مسعود، مولانا ثناء اﷲ ایوبی،قاری عبدالوحید، مفتی محمد جہانگیر حیدر، قاری اکرم سراجی، مولانا عبدالرشدید نے کی،اس موقع پر بچوں نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم ختم کروانے کیلئے عالمی دنیا سے مطالبہ اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا،مقررین کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں معصوم بچوں کے قتل غارت اور جاری ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،قبلہ اول کی آزادی مسلم امہ کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں