محنت کش کو اپنا مکان فروخت کر کے قبضے کی دوبارہ کوشش

محنت کش کو اپنا مکان فروخت کر کے قبضے کی دوبارہ کوشش

شاہ پور (نمائندہ دنیا )قریبی قصبہ ویگووال میں ایک شخص نے ایک محنت کش کو اپنا مکان فروخت کر کے ڈھائی لاکھ روپے ہتھیا لئے اور فروخت کئے ہوئے مکان پر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ قبضے کی کوشش میں مکان گرا دیا ۔

محنت کش پولیس تھانہ شاہپور پہنچ گیا۔ پولیس تھانہ شاہ پور نے محمد ممتاز کی درخواست پر ریاض میکن ، عرفان ماچھی ، غلام مجتبیٰ بھٹی ، مناظر ڈایا ، عمر فاروق میکن ، اقبال ، ظفراقبال ، محمد حیات ، غلام مصطفی بھچر کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ محمد ممتاز نے رپورٹ درج کرائی کہ پانچ سال قبل ملزم ریاض میکن اپنی بیوی کے ہمراہ اس کے گھر آیا اور کہا کہ اس نے بینک سے قرض لیا ہوا تھا جو واپس کرنا ہے وہ اپنا مکان فروخت کرنا چاہتا ہے جس پر میں نے اسے ڈھائی لاکھ روپے دے کر اس سے قبضہ لے لیا اور اس پر دوبارہ پختہ مکان تعمیر کیا،عرصہ چھ سال گزرنے کے بعد وہ اپنی بیوی کے ہمراہ سرگودہا گیا ہوا تھا وہ واپس آیا تو دیکھا کہ ریاض اور دیگر مسلح ملزمان اس کا مکان گرا رہے تھے جس پر اس نے شور واویلا کیا اور اپنی برادری اکٹھی کی جس پر ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں