فرسودہ نظام سے نجات کا راستہ صرف ووٹ کا درست استعمال ہے ، محمد وراث جسرہ

فرسودہ نظام سے نجات کا  راستہ صرف ووٹ کا درست  استعمال ہے ، محمد وراث جسرہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 83خوشاب تھری کے امیدوار ملک محمد وراث جسرہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سرزمین وطن پر سیاسی اجارہ داریوں کے خاتمہ اور فرسودہ نظام سے۔۔۔

نجات کا واحد راستہ صرف اور صرف ووٹ کا درست استعمال ہے جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہر آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال کا تقاضہ ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر آئین سے ٹکرانے ، جمہوریت کا حلیہ بگاڑنے اور اداروں کو للکارنے والوں کو مسترد کر دے۔   انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ جماعت ہے جس کے قائدین کا دامن کسی بھی دور میں کرپشن سے آلودہ نہیں ہوا اس لئے اس جماعت کا اقتدار میں آنا ضروری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں