انجمن انسدادِ منشیات کاساندل کالج میں آگاہی سیشن

انجمن انسدادِ منشیات کاساندل کالج میں آگاہی سیشن

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)انجمن انسداد ِمنشیات الائیڈ ہسپتال IIکے زیراہتمام نشہ کیخلاف نفرت کو بیدار کرنے کیلئے آگاہی سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ساندل کالج میں سیشن ہوا مہمان خصوصی ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز ڈوگرتھے ۔

 اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سلمان ہندل ،وائس پرنسپل کالج ظفرحسین،جنرل سیکرٹری انجمن انسدادِ منشیات انوارخان،جوائنٹ سیکرٹری آمنہ اکرم، چیف پیٹرن ظفراقبال، ڈائریکٹر سپورٹس ساندل کالج خرم شہزادکے علاوہ اساتذہ اور طالبعلم بھی موجود تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر امتیاز ڈوگر نے انجمن انسدادِ منشیات کے جاری اقدامات کو سراہا اور کہا نشہ سے انکار زندگی سے پیار کا سبق باربار دہرانے کی ضرورت ہے ۔ماہر امراض نفسیات نے نشہ سے بچاؤ کی تدابیر پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو حتی المقدور نشہ آوراشیاء سے دور رہنے اور تمام تر توجہ حصول علم پرمرکوز رکھنے کی نصیحت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں