ایک ہفتے میں 11من ناقص دودھ تلف‘دکانداروں کو جرمانے

ایک ہفتے میں 11من ناقص دودھ تلف‘دکانداروں کو جرمانے

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی ہدایات پرپنجاب فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم ہے۔۔۔

فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گذشتہ ہفتے کاروائی کے دوران گیا رہ من ناقص اور مضر صحت دودھ موقع پر تلف اور مختلف دوکاندارو ں کو خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 107000ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کا صحت دشمن عناصر کے خلا ف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل، کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ، گوشت کی دوکانوں، دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے مختلف کاروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت ناقص،غیر معیاری کھانے کی اشیاء میں شامل16کلوگرام مختلف غیر معیاری کھانے کی اشیاء 12 کلو چا ئنہ نمک،7کلوگرام ممنوعہ فوڈ کلر18.5 لٹر کولڈ ڈرنک ،24 کلو گرام استعمال شدہ تیل،2کلو گرام مصالحہ جات اور16کلو گرام کیمیکل کو تلف کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں