غیر قانونی ادویات کی فروخت اور بغیر لائسنس پریکٹس پرکارروائی

 غیر قانونی ادویات کی  فروخت اور بغیر لائسنس  پریکٹس پرکارروائی

شاہ پور (نمائندہ دنیا)ڈرگ انسپکٹر شاہ پور فہیم ضیاء نے غیر قانونی ادویات کی فروخت اور بغیر لائسنس کلینک چلانے اور۔۔

 پریکٹس کرنے والوں کے خلاف کاروائی تیز کر دی انہوں نے شاہ پور میں ایک گائنی کلینک فاطمہ کلینک پر چھاپہ مارا جہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا اور کلینک میں غیر قانونی سٹیرائیڈ انجیکشنز کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ جھاوریاں میں احمد میڈیکل سٹور پر غیر قانونی ادویات کا بھاری ذخیرہ پکڑ لیا اور کلینک و میڈیکل سٹور سیل کر دیا جھاوریاں میں ہی ایک اتائی ڈاکٹر محمد مظہر حسین کو کسی لائسنس کے بغیر پریکٹس کرنے ہوئے پکڑلیا جو ادویات کی خرید کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکاجس پر اس کا کیس اعلیٰ حکام کو بھجوا دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں