پارٹی اور عوام نے اعتماد کیا تو مایوس نہیں کروں گا حسن شاہنواز رانجھا

پارٹی اور عوام نے اعتماد کیا  تو مایوس نہیں کروں گا  حسن شاہنواز رانجھا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)امیدوار صوبائی اسمبلی چو دھری حسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ اگرپارٹی قائدین نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔۔

 اور حلقہ کی عوام نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے جیت کاسہرہ میرے سر رکھا تو انشاء اللہ میں بھاگٹانوالہ کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا ان دی میٹ پریس پروگرام میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا رانجھا خاندان نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فوقیت دی ہے میں بھی اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ کی عوام بالخصوص بھاگٹانوالہ کے لئے اپنی خدمات اپنا فرض سمجھ کر نبھاؤں گا ،پہلی کوشش ہوگی کہ بھاگٹانوالہ میں یونیورسٹی کا قیام کیاجائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں