ہیلمٹ کے استعمال پر پابندی کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں

ہیلمٹ کے استعمال پر پابندی کے  احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں

کندیاں(نمائندہ دنیا )ہیلمٹ کے استعمال پر پابندی کے احکامات کی دھجیاں اڑا ئی جانے لگیں جان لیوا موٹر سائیکل حادثات روز کا معمول بننے لگے۔۔

 شہر بھر میں نوعمر بچے بغیر ڈرائیورنگ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل، چنگی چی رکشہ ،کاریں اوردیگر گاڑیاں سرعام سڑکوں پر دندناتے پھرتے ہیں جس کے باعث حادثات کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے تیز رفتاری نوجوانوں کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے اپنی اور دوسروں کی جان کی پراوہ کئے بغیر ون ویلنگ، او ور سپیڈ اور خطرناک کٹ مارنا نوعمر ڈرائیوروں کا معمول بن چکاہے ،اہل علاقہ نے انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ڈی پی او میانوالی سے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں