فاروقہ اور گردونواح میں یوریا کھاد غائب ہو گئی

فاروقہ اور گردونواح میں یوریا کھاد غائب ہو گئی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )فاروقہ اور گردونواح میں یوریا کھاد غائب ہو گئی تحصیل انتظامیہ اور محکمہ زراعت کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد فراہم نہیں کر سکے ۔۔

‘ علاقہ بھر میں گندم کی کاشت جاری ہے گندم کی کاشت شروع ہوتی ہی ڈی اے پی کھاد نایاب ہو گئی تھی جبکہ گندم کی اگیتی فصل کو پہلے پانی کے ساتھ ہی یوریا کھاد پہلے پانی کے ساتھ دی جاتی ہے کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے جس کی وجہ سے انتہائی مہنگے داموں بلیک میں کھاد خرید رہے ہیں کسان بچاؤ تحریک پنجاب کے صدر سکندر حیات اعوان نے کہا ہے اب انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جب گندم کی ٖفصل تیار ہو کر کسانوں کے گھروں میں پہنچے گی تو یہ طاقت کے زور پر فصل کسانوں کے گھروں سے اٹھا لیتے ہیں جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں