نجی ہسپتال اور فلنگ اسٹیشن کے اطراف شاہراہ پر تجاوزات

 نجی ہسپتال اور فلنگ اسٹیشن کے اطراف شاہراہ پر تجاوزات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیٹلائٹ ٹاؤن میں نجی ہسپتال اور فلنگ اسٹیشن کے اطراف شاہراہ پر تجاوزات کی بھرمار کے ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کی روش وبال جان بن کر رہ گئی ہے۔۔

 ، اہل علاقہ کے مطابق دوکانداروں نے انتظامیہ کی ڈھیل کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دس، دس فٹ تک سرکاری جگہوں پر قبضے جما رکھے ہیں جس کے باعث آمدورفت متاثر ہو رہی ہے اسی طرح منع کرنے کے باوجود کوڑا کرکٹ اور لکڑیوں کو آگ لگانے سے علاقے میں آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح باعث تشویش بنتی جا ر ہی ہے کیونکہ دھویں کے باعث سانس لینا بھی دوبھر ہو گیا ہے ،اس ضمن میں کارپوریشن کے اعلی افسران سے متعدد مرتبہ رجوع کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ، اور الٹا خوار ہو نے پر مجبور ہیں، انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں