40 کروڑ روپے سےسرکاری ہسپتالوں کی تعمیرو مرمت

40 کروڑ  روپے سےسرکاری ہسپتالوں کی تعمیرو مرمت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل ٹیچنگ ہسپتال۔۔

 ، گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال اور گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال میں تعمیر ومرمت کے جاری کام بارے بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ 40کروڑ روپے کی لاگت سے تینوں ہسپتالوں میں تعمیر ومرمت کا مختلف کام جاری ہے جس میں ٹوٹے دروازے کھڑکیوں کی تبدیلی ، فرش کی مرمت ، رنگ ورغن، بجلی او رسیوریج سمیت مرمت کا دیگر کام شامل ہے ۔ مزیدبتایا گیاکہ تینوں ہسپتالوں میں تعمیر ومرمت کا تمام کام 23 مارچ تک مکمل کر لیاجائیگا ۔کمشنر محمد اجمل بھٹی نے تعمیر اتی کام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال میں تعمیر ومرمت کاکام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ میٹریل کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے تینوں ہسپتالوں میں جاری کام کے خود معائنہ کا بھی اعلان کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں