جمعیت علما پاکستان نے پی پی 85 میں وارث بھٹی کو امیدوار نامزد کر دیا

 جمعیت علما پاکستان نے پی پی 85  میں وارث بھٹی کو امیدوار نامزد کر دیا

دائودخیل(نما ئندہ دنیا )جمعیت علما پاکستان نے حلقہ پی پی 85 میانوالی میں وارث بھٹی کو نامزد کر دیا ، باضابطہ اعلان جمعیت علما پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ سید صفدر شاہ نے کیا۔۔

بدریہ نوریہ کوٹ چاندنہ میں آستانہ عالیہ کوٹ چاندنہ کے پیر محمد انوارالزمان شاہ کاظمی کے زیر اہتمام جمعیت علما پاکستان کا ایک اہم اجلاس ہوا جسکے بعد ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید صفدر شاہ نے کہا کہ جمعیت علما پاکستان ملک میں نظام مصطفی کے لیے قیام پاکستان سے جدوجہد کررہی ہے اور اس کے لیے مرحوم مولانا شاہ احمد نورانی اور مرحوم مولانا عبدالستار خان نیازی کی کوششیں قابل ستا ئش ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں