جھال والا پل تا پپلاں روڈ کے کناروں کی مٹی بہہ گئی سڑک کے اطراف گڑھے

جھال والا پل تا پپلاں روڈ  کے کناروں کی مٹی بہہ گئی سڑک کے اطراف گڑھے

کندیاں (نمائندہ دنیا ) جھال والا پل تا پپلاں روڈ کے کناروں کی مٹی بہہ جانے سے سڑک کے اطراف گہرے گڑھے بن گئے جس سے کسی بھی وقت خطر ناک حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، ان گڑھوں کے باعث تھل کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔۔

خستہ حال سڑک پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں، رات کے اوقات میں اس شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید دوشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی ،ہائی وے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پپلاں کندیاں کینال روڈ کی فوری تعمیر و مرمت جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں