زمیندار چوروں کے نشانے پر،ٹیوب ویل کی تیسری موٹر چوری

زمیندار چوروں کے نشانے پر،ٹیوب ویل کی تیسری موٹر چوری

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )نامعلوم چوروں نے زمیندار کو نشانے پر رکھ لیا ٹیوب ویل کی موٹر تیسری بار چوری ،تفصیلات کے مطابق نواحی موضع لکھیوال کے زمیندار خضر حیات جھمٹ نے اپنی زرعی اراضی پر سولر ٹیوب ویل لگا رکھا ہے 26جون کی شب نامعلوم چور الیکٹرک مونو موٹر مالیت65000روپے لیکر فرار ہو گئے۔۔

 زمیندار نے 85000روپے کی موٹرنصب کی جو نامعلوم چور 17اکتوبر کی شب لیکر فرار ہو گئے خضر حیات نے تیسری موٹر 75000روپے مالیت کی لگا کر رقبہ سیراب کرنا شروع کر دیا 26نومبر کی رات نامعلوم چور تیسری بار موٹر چرا کر فرار ہو گئے خضر حیات جھمٹ نے ڈی پی او سرگودھا اور ایس ایچ او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹریں برآمد کی جائیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں