حضرت سوہنا سائیں پیر اﷲ بخش غفاری کا عرس، علماء و حفاظ کی دستار بندی

 حضرت سوہنا سائیں پیر اﷲ بخش غفاری  کا عرس، علماء و حفاظ کی دستار بندی

بھیرہ(نامہ نگار )حضرت سوہنا سائیں پیر اﷲ بخش غفاری نے ساری زندگی نوجوانوں کو آپس میں محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ان کی جلائی شمع روحانی طلبہ جماعت کی صورت میں پورے ملک کے نوجوانوں کو اتحاد و اتفاق کا درس دے رہی ہے ۔۔

ان خیالات کا اظہار ان کے 40 ویں سالانہ عرس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد طاہر محبوب سجن سائیں و دیگر علمائے کرام نے کیا ،اس موقع پر جامعہ عربیہ غفاریہ سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء و حفاظ کی دستار بندی بھی کی گئی عرس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں