محکمہ زراعت توسیع کے افسروں کی کھاد ڈیلرز کی انسپکشن

محکمہ زراعت توسیع کے افسروں کی کھاد ڈیلرز کی انسپکشن

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)محکمہ زراعت توسیع کے افسران کی جانب سے مختلف کھاد ڈیلرز کی انسپکشن کی گئی ،محکمہ زراعت اور ریونیو کے عملہ کی موجودگی میں کنٹرول ریٹ پر فروخت جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع محمد نواز ملک نے مہاراں والہ بنوں روڈ، داؤد خیل میں کھاد ڈیلرز دیگردوکانوں کی چیکنگ کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد طارق محمود خان نیازی میانوالی داؤد خیل، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع ملک عبدالرشید نے پپلاں، ہرنولی، کندیاں اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع عیسیٰ خیل طا ہر خان نے عیسیٰ خیل کمر مثانی اورتر گ کے علا قہ میں مختلف کھاد ڈیلر کے پاس سپروائزڈ سیل کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع محمد نواز ملک کا کہنا تھا کہ کنٹرول ریٹ سے زائد نر خ پر کھاد فروخت کر نے ، کھاد کی ذخیر ہ اندوزی اور بلیک اور غیر معیاری کھاد فروخت کرنی کی اجازت ہرگز نہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں