شاہ پوربار کے انتخابات میں بھٹہ گروپ بلامقابلہ جیت گیا

شاہ پوربار کے انتخابات میں  بھٹہ گروپ بلامقابلہ جیت گیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا )شاہ پوربار کے انتخابات میں بھٹہ گروپ بلامقابلہ جیت گیا ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات داخل نہیں کرائے ۔

جس کی وجہ سے سارا پینل صدر ملک اظہر اقبال اعوان ، نائب صدر مسعود الحسن کھوکھر ، جنرل سیکرٹری شیخ جواد احمد قمر، جوائنٹ سیکرٹری رانا اسد عباس، فنانس سیکرٹری حافظ منیب حسن، لائبریری سیکرٹری نصرحیات گوندل بلامقابلہ منتخب ہوگیا ہے ۔ بھٹہ گروپ کے سربراہ عامر عطا بھٹہ ، ملک رمضان اعوان اور دیگر نے پینل کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں