ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میانوالی میں ہنر روزگا ر میلہ کا انعقاد

ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میانوالی میں ہنر روزگا ر میلہ کا انعقاد

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو نسل کے زیر اہتما م ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میانوالی میں ہنر روزگا ر میلہ کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہنر روزگار میلہ میں طلباء کی جا نب سے تیار کر دہ الیکٹریکل ، مکینکل ، کمپیوٹر اور فرسٹ ایڈ کے ماڈلز کا معائنہ کیا اورطلباء سے ٹیکنکل شعبہ سے متعلق مختلف سوالات پوچھے ۔ انھوں نے طلباء کی جانب سے فنی تربیت میں گہری دلچسپی کا اظہار کرنے پر انھیں خوب داد بھی دی ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہنر نہ صرف آپ کیلئے روزگار کا باعث بنے گا بلکہ معاشرے میں ہنر کی وجہ سے آپ کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو گا اور ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ ہو گا ۔انہوں نے طلبا کو ہدایت کی کہ عملی زندگی میں قدم رکھیں تو ہر شعبہ میں مہارت حاصل کریں اور اپنا کا م محنت اور پوری دیا نتداری سے سرانجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب طلباء کو فنی تعلیم سے روشناس کر انے کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی طلباء اس سے استفادہ حاصل کریں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں