چک نمبر 126شمالی ا ب گاؤں چمکیں گے پروگرام سے محروم

چک نمبر 126شمالی ا ب گاؤں چمکیں گے پروگرام سے محروم

سلانوالی (نمائندہ دنیا ) ا ب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے ثمرات سے نواحی چک نمبر 126شمالی محروم ہے ،گلیوں بازاروں چوراہوں میں جگہ جگہ غلاظت کے انبار لگے ہیں۔۔۔

نکا سی آب کا نظام غیر فعال ہونے سے گلی محلوں میں گندہ پانی جمع ہے ، دوسری بار گاؤں چمکیں گے مہم شروع کی گئی لیکن دونوں مرتبہ چک مزکورہ کو نظر انداز کیا گیا اور صفائی ستھرائی نہ ہونے سے مزکورہ گاؤں کے گلی محلوں میں جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں نکاس آب کا نظام غیر فعال ہونے سے ہر طرف گندہ پانی کھڑا دکھائی دیتا ہے نکاس آب کیلئے بنائی گئی نالیاں اپنے نقوش چھوڑ گئی جبکہ نکاس کیلئے قائم کیا گیا ڈسپوزل ورکس تباہ ہوگیا ، پیڑانجن و دیگر الات چوری ہوگئے چک مزکورہ کے سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی سے نظام صفائی کی بہتری کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں