یونیورسٹی آف سرگود ھا میں شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام بین الاقومی کانفرنس اختتام پذیر

یونیورسٹی آف سرگود ھا میں  شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام  بین الاقومی کانفرنس اختتام پذیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )یونیورسٹی آف سرگود ھا میں شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام پیور اینڈ اپلائیڈر میکس پر چھٹی بین الاقومی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔

جس میں 16 ممالک سے 350 سے زائد ماہرین ریاضی سکالرز، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں محققین نے اپنیمتنوع تحقیقی کام کو قومی و بین الاقوامی سکالرز کے ساتھ شیئر کیا اور مستقبل میں علوم ریاضی پر اختراحی تحقیق کے لیے تجاویز پیش کیں۔علم ریاضی میں نئے تحقیقی رجحانات،جدید طریقہ کار اور نقطہ نظر پر روشنی ڈالی جن میں مزید کام کی گنجائش موجود ہے ۔کانفرنس میں مختلف موضوعات کا احاطہ کرتے ہو? قومی و بین الاقوامی ماہرین ریاضی نے 90 سے زائد مقالات پیش کیے جن میں تجزیہ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں ریاضی کا اطلاق، الجبرا، مختلف مساوات کے ماڈیولز اور گراف کے عمومی اعاشاریہ جات وغیرہ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں