بہتر ین پولیس رسپانس جلدی اور بہتر انداز میں ملنے والی معلومات پر منحصر :آر پی او

بہتر ین پولیس رسپانس جلدی  اور بہتر انداز میں ملنے والی  معلومات پر منحصر :آر پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بہتر ین پولیس رسپانس جلدی اور بہتر انداز میں ملنے والی معلومات پر منحصر ہے اس لحاظ سے آپ کا کردار انتہائی اہم ہے ۔پنجاب ٹیلی کمیونیکشن کے جوان اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے ٹیلی کمیونیکشن کے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکشن محمد ارشد اقبا ل اور اے ڈی آئی جی عامر مشتاق کے ہمراہ ترقی پانے والوں کو رینک لگائے ۔ٹیلی کمیونیکشن کے 25 ملازمین میں 1 سب انسپکٹر ، 22اے ایس آئی اور 2 ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ترقی یاب ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں