یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی ذمہ داری :ساجد علی چدھڑ

یتیم بچوں کی کفالت ہم سب  کی ذمہ داری :ساجد علی چدھڑ

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا) ہیلپنگ ہینڈ کے ریجنل ڈائریکٹر ساجد علی چدھڑ نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

 ہمیں ان بچوں کو معاشرے کا بہترین شہری بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا وہ ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے 100یتیم بچوں کو فوڈ بیگز اور ہائی جین کٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کو سال میں 5فوڈ بیگز،ہائی جین کٹس،عید الفطر پر شاپنگ،عید الضحیٰ پر گوشت اور فی کس 28000 روپے نقدی دیں گے ہم ان بچوں کی تعلیم کے ساتھ انکے کردار بھی خصوصی توجہ دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں