پی ایچ اے لوک میلہ کا دوسرا روز،سپرنٹنڈنٹ جیل کی شرکت

پی ایچ اے لوک میلہ کا دوسرا روز،سپرنٹنڈنٹ جیل کی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے لوک میلہ کا دوسرا روز، میلہ کی تقریبات میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا محمد ابوبکر عبداﷲ، سابق ڈی جی پی ایچ اے و سابق سیکرٹری اوقاف ملک جاوید نسیم کی خصوصی شرکت، ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی، ڈائریکٹر فاروق حیدر عزیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شفیق نیازی کے ہمراہ مختلف سٹالز کا جائزہ۔۔

 لوک میلہ کو اہل سرگودھا کیلئے گراں قدر تحفہ قرار دیدیا، میلہ میں گلوکارہ معروف گلوکارہ نواراں لال اور دیگر گلوکاروں، فنکاروں کی پرفارمنس نے لوگوں کے دل جیت لئے ، سرگودھا میں روایتی و ثقافتی میلہ کے انعقاد پر عوام کا جوش و خروش دیدنی، لوک میلہ طرز کے سلسلہ کو وسعت دینے کا مطالبہ،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا محمد ابوبکر عبداﷲ، سابق ڈی جی پی ایچ اے و سابق سیکرٹری اوقاف ملک جاوید نسیم نے کہا کہ پی ایچ اے سرگودھا کے زیر اہتمام لوگوں کی تفریح کیلئے سجائے گئے اس میلہ میں روایتی ساز و آواز کے ساتھ میجک شو، فائر ڈانس، یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ، پپٹ شو، بوگی ووگی اور دیگر سلسلہ جات کے ساتھ روایتی میلہ کی شکل دیدی گئی جس میں ثقافتی رنگ بھی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں